ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نتیش کابینہ میں جگہ نہیں ملنے سے جیتن مانجھی ناراض

نتیش کابینہ میں جگہ نہیں ملنے سے جیتن مانجھی ناراض

Mon, 31 Jul 2017 11:21:48    S.O. News Service

پٹنہ،30جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گورنر کیشری ناتھ ترپاٹھی نے راج بھون میں 27ممبران اسمبلی کو وزیر کے عہدے اوررازداری کا حلف دلایا۔نتیش کابینہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کوٹے سے 11، جنتا دل (یونائیٹڈ)سے 14اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) سے ایک رکن اسمبلی کو جگہ دی گئی ہے۔وہیں ان سب کے درمیان ہم پارٹی کے صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن مانجھی کابینہ میں جگہ نہ ملنے سے ناراض ہیں۔

ہم پارٹی کے صدر جیتن مانجھی نے نتیش حکومت کی کابینہ میں رام ولاس پاسوان کے بھائی پشوپتی ناتھ پارس کو شامل کئے جانے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ توسیع میں سب سے پہلے ہمارا حق تھا،ہمیں کمزور سمجھ کر ستایا گیا ہے۔مانجھی نے کہا کہ جو پہلوان ہے اس کو گھی، دودھ، رگڑکر دیا جا رہا ہے، لیکن جو کمزور ہے، اسے کچھ بھی نہیں دیا گیا،آخر ایک ہی اتحاد میں دو پارٹیوں کے ساتھ مختلف رویہ کیوں اپنایا جا رہا ہے۔


Share: